راولپنڈی: (دنیا نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کمیشن خورمافیا ہمیشہ این آر او لے لیتا ہے، جیلیں صرف غریبوں کے لئے بنی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑا چہرہ ہوتا ہے، لوگ چہرے دیکھتے ہیں، کیس نہیں،عوامی حمایت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔
پاکستان میں ہر کیس کے پیچھےبڑاfaceہوتا ہے۔ لوگfaceدیکھتے ہیں،کیس نہیں۔50کروڑ سےکم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے۔یہ مٹھائی بھی اپنےگھرمیں بانٹتےہیں۔ہر چیزجہاں بکتی ہو،وہاں قوم نہیں بنتی۔عوامی حمایت کےبغیر ملک نہیں چل سکتا۔کمیشن خورمافیا ہمیشہNROلےلیتا ہے۔جیلیں صرف غریبوں کےلیے بنیں ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 30, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ جہاں ہر چیزبکتی ہو، وہاں قوم نہیں بنتی، 50 کروڑ سے کم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے، یہ مٹھائی بھی اپنے گھرمیں بانٹتے ہیں۔