شیخ رشید نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

Published On 22 September,2022 04:22 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسمبلی کے کل ارکان کے 11 فیصد ہی وزرا بن سکتے ہیں اس لیے وزرا، معاونین کے عہدوں میں سے تعیناتیوں  کو کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے، آرٹیکل 92/1 کے تحت وفاقی کابینہ کی موجودہ تعداد غیر قانونی ہے، عدالت حد سے زیادہ وزرا اور معاونین کی تعیناتیاں کالعدم قرار دے۔

شیخ رشید کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست پر حتمی فیصلے تک وزرا اور معاونین کو کام سے روکا جائے، وفاق، وزیراعظم کو بذریعہ سیکرٹری اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا، کابینہ میں شامل تمام افراد کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
 

Advertisement