راولپنڈی: (دنیا نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود بھی حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز معاف کرتا ہے اور وزیر توانائی مؤخرکرتا ہے، صدر سیاسی مفاہمت کراتے ہیں یا ڈی چوک پر فیصلہ ہونا ہے، سیلاب زدگان کی مدد نہیں، صرف فوٹو کھنچوائی جارہی ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ 23 کھرب روپے ہوگیا ہے، لاپتا شہری کی بازیابی ہو یا پیناڈول گولی کی دستیابی، ہائیکورٹ سے ملتی ہے، اقوام متحدہ کی160ملین کی امداد اونٹ کےمنہ میں زیرہ ہے۔
لاپتہ شہری کی بازیابی ہویاپیناڈول گولی کی دستیابی،ہائیکورٹ سےملتی ہے۔اقوام متحدہ کی160ملین کی امداداونٹ کےمنہ میں زیرہ ہے۔ایسادکھائی دیتا ہےکہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کاسب سےبڑا مسئلہ ہے۔مذہبی منافرت پھیلانے والے اورعمران کو دیوار سے لگانےوالےعوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 15, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، مذہبی منافرت پھیلانے والے اورعمران کو دیوار سے لگانے والےعوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔