راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 70 وزراء، 240 کا ڈالر، 4000 من آٹا غریب کی مزید بربادی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ بجلی کا بل،بچوں کی فیس اور مکان کے کرایے کے بعد چولہا نہیں جلتا۔
70وزراء،240کا ڈالر،4000من آٹا،غریب کی مزیدبربادی ہے۔بجلی کابل،بچوں کی فیس اورمکان کےکرائےکےبعدچولہا نہیں جلتا۔اسمبلی کی مدت میں صدرکی منظوری کےبغیراضافہ نہیں ہوسکتا۔ایشیائی کانفرنس میں نہ وزیراعظم اورنہ وزیرخارجہ شریک ہوئے۔ستمبراکتوبراہم مہینےہیں،سب لوگ عمران خان کےپیچھےپڑگئے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 14, 2022
انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی مدت میں صدر کی منظوری کے بغیر اضافہ نہیں ہو سکتا، ایشیائی کانفرنس میں وزیراعظم اور نہ ہی وزیر خارجہ شریک ہوئے، ستمبر اکتوبر اہم مہینے ہیں،سب لوگ عمران خان کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔