راولپنڈی( دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تناؤ اور کھچاؤ بحران پیدا کرے گا،عمران خان کی جیت کے ڈرسے11حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ مفتاح کے رونے سے بجلی اورپٹرول سستا نہی ہوگا، LCنہیں کھلے گی تو کارخانے کیسے چلیں گے؟، سندھ میں غذائی قحط ہوگا، گندم، کپاس اور گنا نہ ہوگا، لاڑکانہ، نواب شاہ تک بھی مدد نہیں پہنچی، صرف الیکشن ہی حل ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی، لوگ خود بخود سڑکوں پہ ہوں گے، سیلاب نےPPP کی سیاست دفن کردی ہے، نواز شریف، شہباز شریف کی بات نہیں مانے گا، عمران کو نااہل کرنا،مائنس کرنا،جیل بھیجنا ممکن نہیں۔عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کروائےگی۔
پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔معاشی تباہی،سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی۔لوگ خود بخود سڑکوں پہ ہوں گے۔سیلاب نےPPPکی سیاست دفن کردی ہے۔نواز شریف شہباز شریف کی بات نہیں مانےگا۔عمران کونااہل کرنا،مائینس کرنا،جیل بھیجنا ممکن نہی۔عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کروائےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 11, 2022