راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف اور کرونا سے بچ گیا، حکمران آئی ایم ایف اور سیلاب میں پھنس گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ عالمی منڈی میں جتنا تیل سستا ہوتا ہے پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہوجاتا ہے، معاشی ناکامی میں داتا دربار داخلے پر بھی 10 روپے ٹیکس لگا دیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 روپے بڑھا ہے۔
عمران خانIMF اور کرونا سے بچ گیا،حکمرانIMF اور سیلاب میں پھنس گئے۔عالمی منڈی میں جتنا تیل سستا ہوتا ہے پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہوجاتا ہے۔معاشی ناکامی میں داتا دربار داخلے پربھی10روپے ٹیکس لگا دیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر3روپے بڑھا ہے۔شہباز شریف کی تقریرحواس باختہ شخص کی تقریرتھی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 2, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی تقریرحواس باختہ شخص کی تقریرتھی۔