راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلامی ملک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں، شہباز شریف حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کے لیے تیار نہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ IMF کے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہباز حکومت کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے، انتخابات میں تاخیرعمران خان کے حق جبکہ ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔
ن لیگ کے لیڈر خود کہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جاسکتے۔200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے۔ سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں ،PDM کو بھی لے ڈوبے گا۔ نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئی۔ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے۔ ن سے ش بھی نکلے گی،PDM بھی ٹوٹے گی،الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 26, 2022
شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ن لیگ کے لیڈر خود کہہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جاسکتے، 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں PDM کو بھی لے ڈوبے گا، نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئیں، ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، ن سے ش بھی نکلے گی، PDM بھی ٹوٹے گی، الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔