راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 45 دن بہت اہم ہیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں، 5 درجن سے زیادہ وزراء صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں۔ یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔45 دن بہت اہم ہیں۔غربت کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ۔KPKکے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اسلام آباد،راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔ 12 اگست 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور13 اگست کی رات جلسہ کروں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 11, 2022
انہوں نے کہا کہ عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے، 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے، حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں، اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا، حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید لکھا کہ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں، غربت کے ہاتھوں لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں، KPK کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اسلام آباد، راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔
شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر بیان میں اعلان کیا کہ 12 اگست کو 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور 13 اگست کی رات جلسہ کروں گا۔