راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے شہباز شریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں، قوم کو سمجھ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے۔
شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف الیکشن کی تاریخ طے کریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں، 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے، 10 کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔
قوم کو سمجھ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے۔بزدل نوازشریف آئے نہ آئے،اہل ہو یا نااہل ہو،اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔اسکی سعودی عرب کی بیماری اور لندن کی بیماری سیاسی ریاکاری ہے۔معیشت کو تباہ کرنے والے سیاستدانوں کے اصلی چہرے عوام میں بےنقاب ہو گئے ہیں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 15, 2022
انہوں نے کہا کہ سیاسی تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی نشانے پر ہونگے، الیکشن میں تاخیر جمہوریت کی موت ہوگی، قوم کو سمجھ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے، بزدل نوازشریف آئے نہ آئے، اہل ہو یا نااہل ہو، اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔
سابق وزیر داخلہ نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ نواز شریف کی سعودی عرب اور لندن کی بیماری سیاسی ریاکاری ہے، معیشت کو تباہ کرنے والے سیاستدانوں کے اصلی چہرے عوام میں بےنقاب ہو گئے ہیں۔