راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سمجھ آ گئی ہے شہباز شریف اپنے اقتدار کے لئے کہاں تک جا سکتے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ اسکے خلاف دہشت گردی کے پرچے بنوا رہے ہیں، الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو مدد کے لیے پکاررہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ چکی ہیں، ستمبر ستمگر مہینہ ہوگا، نواز شریف کو سمجھ آگئی ہے کہ شہباز شریف اپنے اقتدار کے لیے کہاں تک جاسکتے ہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ دینے والے سیلاب سے مررہے ہیں اور ووٹ لینے والے اسلام آباد میں مزے کررہے ہیں۔ آئی ایم ایف کا لیٹر آف انٹینٹ عام کیا جائے تاکہ عوام کوآنے والے عذاب کا پتا چل سکے۔