راولپنڈی:( دنیا نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انڈیا سے تجارت اوردوحا میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے، حکمران خواب غفلت سے باہرنہیں آئے، وزراء کی تعداد آئین اورقانون کی پابندی کی حد کو پارکر گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کو زمین بوس کر دیا ہے، سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزید تباہی اور مہنگائی کے سیلاب میں آئیں گے۔
حکمران خواب غفلت سے باہرنہیں آئے۔وزراءکی تعداد آئین اورقانون کی پابندی کی حدکو پارکر گئی ہے۔شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کوزمین بوس کردیا ہے۔سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزید تباہی اور مہنگائی کےسیلاب میں آئیں گے۔انڈیا سے تجارت اوردوحا میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 31, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں میں چندہ لے کر دنیا کو انگشتِ بدنداں کردیا ہے، سندھ کا کوئی وزیرعوام میں جانے کی جرات نہیں کر رہا، سیلابی تباہی پربھی کمپنی کی مشہوری کامقابلہ جاری ہے، 25 کلومیٹر کی بھکاری حکومت تخمینہ لگا سکی نہ منصوبہ بندی کرسکی، یہ ایجنڈامکمل ہونے پرنکال دیئے جائیں گے۔
بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں میں چندہ لے کردنیا کو انگشتِ بدنداں کردیا ہے۔سندھ کا کوئی وزیرعوام میں جانے کی جرات نہیں کررہا۔سیلابی تباہی پربھی کمپنی کی مشہوری کامقابلہ جاری ہے۔25کلومیٹر کی بھکاری حکومت نہ تخمینہ لگا سکی،نہ منصوبہ بندی کرسکی۔یہ ایجنڈامکمل ہونے پرنکال دیے جائیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 31, 2022