راولپنڈی (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ پاکستان سیلاب سے اور یورپ خشک سالی سے مرا جا رہا ہے، اندرون سندھ کے وزیروں نےاپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیلاب کی رپورٹیں بننے تک غذائی قلت اور وبائیں شروع ہو جائیں گی، مہنگی بجلی،آٹا اور سیلاب تباہی لائے گا۔ حکمران آئی ایم ایف کی مدد کے انتظار میں کھائی میں گریں گے۔
پاکستان سیلاب سے اور یورپ خشک سالی سے مراجارہا ہے۔اندرون سندھ کےوزیروں نےاپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا ہے۔سیلاب کی رپورٹیں بننے تک غذائی قلت اور وبائیں شروع ہوجائیں گی۔مہنگی بجلی،آٹا اور سیلاب تباہی لائے گا۔حکمرانIMFکی مدد کے انتظار میں کھائی میں گریں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 28, 2022