اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لیےامدادی سامان کی پہلی کھیپ آج نور خان ایئر بیس پہنچ رہی ہے، مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں آئیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگرضروری اشیاء شامل ہیں، سامان وزیراعظم کی اپیل پر بھجوایا جارہا ہے۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان آج سہہ پہر ساڑھے چار بجے پہنچے گا
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 28, 2022
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر یو اے ای سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ لے کر طیارہ آج نور خان ائیربیس پہنچے گا #PMReliefFund
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ترکیہ سے امدادی سامان لے کر دو جہاز(پیر) کو کراچی پہنچیں گے۔ کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے۔امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے گزشتہ روز ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا تھا۔
ترکیہ سے امدادی سامان لے کر دو جہاز کل کراچی پہنچیں گے کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل کل صبح ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں #PMReliefFund pic.twitter.com/ZNwM6brFQb
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 28, 2022