راولپنڈی:(دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرضہ منظور ہوا ہے کوئی جیک پاٹ نہیں لگا، واپسی قوم نےکرنی ہے،20 سے زائد مرتبہ لئے گئے قرض پر جو قوم نے ادا کرنا ہے وزراء اس پر شادیانے بجا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے بھارت سے تجارت شروع کرنے کے حوالے سے کہا کہ حکمران بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعد اب اسرائیل کی طرف بڑھیں گے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پانی کا ریلہ سڑکوں سے گزرنے کے بعد عوام کا ریلہ سڑکوں پرآئےگا، کروڑوں افراد کی بقاء کی جنگ میں سیاست دان ابھی بھی دست وگریباں ہیں، ستمبرستمگرہوگا۔ سفیدپوش ہی نہیں،صاحب حیثیت بھی بجلی کے بل ادانہیں کر پا رہا ہے۔
بھارت سے تجارت شروع کرنےکے بعداب یہ اسرائیل کیطرف بڑھیں گے۔سفیدپوش ہی نہیں،صاحب حیثیت بھی بجلی کےبل ادانہیں کر پا رہا۔سیلاب سے مری قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے۔سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئےگا۔عمران خان کی طرح حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ انکی مقبولیت کاپتہ چل سکے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 30, 2022
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے مری قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے، سیلاب کے اثرات کے باعث اب غذائی قلت اور وبائی بحران آئے گا، عمران خان کی طرح حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ انکی مقبولیت کا پتہ چل سکے۔