راولپنڈی(دنیا نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت کے ساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے، پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا گیا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، 6 مہینوں میں حکومت کا الٹر ساؤنڈ ہو گیا ہے، سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دی ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ جن منی لانڈرز کو اپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہیں تو انہیں دوسرے ملک کیسے دیں گے، لوگوں میں پٹرول لینے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں اور یہ اب مزید اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ستمبر ستمگر ہوگا کیونکہ سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔ سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنا دی ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ 5 ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں پیش ہوں گا۔
سیلاب نےPDMکی ساکھ راکھ بنادی،لوٹاممبران کی عوام شکل نہی دیکھناچاہتے،جن منی لانڈرزکواپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہی دوسرےملک کیسے دیں گے،لوگوں میں پٹرول لینےاور بجلی کا بل دینے کی سکت نہی آپ مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں،ستمبر ستمگرہوگا،سیلاب اترے گاتوعمران خان اسلام آباد کی کال دےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 4, 2022