اسلام آباد (دنیا نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی شخص کو نااہل کرکے جیل بھیج کر سیاست ختم نہیں کرسکتے، موحودہ حکمران کو شکست دے کر عمران خان کو دوبارہ حکومت میں واپس لائیں گے۔
سیشن کورٹ اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سیشن کورٹ اسلام آباد پہنچے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں بھی 7،7 سال جیل بھیجا گیا ،ہماری سیاست آج بھی قائم ہے، یہ ہمیں جیل بھیجیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جیل ہمارا سسرال ،ہتھکڑی ہمارا زیور اور موت ہماری محبوبہ ہے، موحودہ حکمران کو شکست دے کر عمران خان کو دوبارہ حکومت میں واپس لائیں گے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو معلوم ہی نہیں کہ سیلاب کا پانی کہاں تک جا چکا ہے، خطرہ ہے کہ سیلاب کے پانی کے ساتھ پورا ملک ہی نہ ڈوب جائے۔