راولپنڈی (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مفتاح کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی، شہباز شریف کا UN کا خطاب ایک بہانہ ہے، اصل میں نواز شریف کو منانا ہے، ن اورش کی سیاست آرپار ہو جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی، اگر 2 مہینوں تک سیلابی پانی نہیں نکالا تو گندم، کپاس اورگنے کی بوائی نہیں ہو پائے گی، پھر کسان کیا کرے گا اور غذائی بحران پیدا ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت 2 ہزار سے4 ہزار روپے فی من مقرر کرنا غریب کو گھاس کھانے پر مجبورکرنا ہے، سردیوں سے پہلے ہی گیس کی شارٹ فال شروع ہوگئی ہے۔
مفتاح کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔UNکا خطاب ایک بہانہ ہے،اصل میں نواز شریف کومنانا ہے۔ن اورش کی سیاست آرپار ہو جائےگی اورPDMالیکشن سے پہلےٹوٹ جائے گی۔اگر 2مہینوں تک سیلابی پانی نہیں نکالا تو گندم،کپاس اورگنے کی بوائی نہیں ہوپائےگی،پھر کسان کیا کرےگااورغذائی بحران پیدا ہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 12, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی چندے کی ایمانداری کی یقین دہانی کرائی جا رہی ہے، کوئی غیرملکی امداد ملی نہ ملکی امداد کی ساکھ ہے،عمران خان کی ٹیلی تھون دکھانے پر بھی پابندی ہے۔