راولپنڈی: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی،الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج 2 وزراء کے اضافے کے بعد کابینہ اراکان کی تعداد 72ہوگئی ہے،لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مرررہے ہیں جبکہ حکمران امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے، وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں بھی توڑی جاسکتی ہیں، پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے لیکن الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے۔
آج 70 وزراء 2 کے اضافے کے بعد تعداد میں 72 ہوگئے ہیں۔لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں،یہ امریکہ کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں۔ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے۔وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں۔ PDM الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 21, 2022
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ رات 2 بجے پٹرول پر شب خون مار کے 1.50 روپے اضافہ کر دیا ہے، ہر روز روپے کی قدر میں کمی، اجناس، پٹرول اور بجلی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طاقتور بےقصور اور غریب قصوروار ٹھہرے ہیں۔ الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں،اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہائی کورٹ نے پیناڈول دلائی،اب آٹا بھی دلائے۔