راولپنڈی:(دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غریب کو آٹا نہیں مل رہا اور یہ امریکا کے 7 سٹار ہوٹلوں میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں، دنیا باتیں کر رہی ہے، امداد نہیں دے رہی، پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے، یہ مصنوعی اقتدار کو بچانے کے لئے اپنے عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 72 میں سے 22 وزرا بے محکمہ ہیں، اس پر ہائیکورٹ میں رِٹ دائر کر دی ہے، حکمران پہلے خزانے پر ڈاکہ مارتے تھے اب غریب کی جیب پر ڈاکہ مار رہے ہیں، بند گلی میں جانے یا الیکشن کرانے کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔
72میں سے22وزراء بےمحکمہ ہیں،اس پرہائیکورٹ میں رٹ دائرکردی ہے۔غریب کوآٹانہیں مل رہایہ امریکہ کے7سٹارہوٹلوں میں سیرسپاٹےکررہےہیں۔مصنوعی اقتدارکوبچانےکےلیےاپنی عوام پرڈرون سےآنسو گیس کےگولےماریں گےدنیاباتیں کررہی ہے،امدادنہیں دے ری۔بندگلی میں جاناہےیاالیکشن کراناہے،فیصلہ جلدہوجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 22, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ 2 کروڑ لوگ مزید خط غربت کی لکیرسے نیچے جا چکے ہیں، پیٹرول پر2 ارب روزانہ غریب کی جیب سے خزانے میں جا رہا ہے، فرانس سے بغل گیر ہونا اور اسرائیل میں وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے۔