راولپنڈی:(دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ضد اور انا چھوڑ کر انتخابات کا فوری فیصلہ کیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے جبکہ سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا اور صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیو لیک میں سامنے آگئی اور شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لیے انجینئر منگواتا ہے۔
حالات کےتقاضوں کودیکھ کرن لیگ بھی الیکشن مہم پرنکل رہی ہےستمبرستمگر ہے،اکتوبرمیں اہم فیصلے ہوجائیں گےمعاشی حالات اتنےگھمبیر ہیں کہ اگرکسی نےکال نہ دی توبھی لوگ سڑکوں پرہونگےکیونکہ ان کےگھروں میں بھوک اورننگ ہےوقت کاتقاضہ ہےکہ انااورضد کوچھوڑکر صاف،شفاف الیکشن کافوری فیصلہ کیاجائے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 25, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ حالات کے تقاضے دیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم پر نکل رہی ہے، ستمبر ستمگر ہے اور اکتوبر میں اہم فیصلے ہوجائیں گے۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ معاشی حالات اتنے گھمبیر ہیں کہ اگر کسی نے کال نہ دی تو بھی لوگ سڑکوں پر ہوں گے اور وقت کا تقاضا ہے کہ انا اور ضد چھوڑ کر صاف، شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے۔