عمران خان کی 50 ہزار جرمانے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

Published On 03 October,2022 12:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی 50 ہزار جرمانے کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر پشاور کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے دلائل دیے کہ ان کے موکل نے انتخابی ضابطۂ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ ہی سرکاری وسائل کا استعمال کیا۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عمران خان نے ملک بھر میں میں جلسے کیے لیکن کہیں بھی سرکاری مشینری کی مدد نہیں لی۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ سرکاری وسائل کے استعمال پر نوٹس پبلک آفس ہولڈر کو جاتا ہے الیکشن لڑنے والے امیدوار کو نوٹس جاری نہیں کیا جاتا۔

الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
 

Advertisement