ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

Published On 11 October,2022 04:46 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار سمیت 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دے دیدی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میجر جنرلز سے لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل انعام حیدر ملک، میجر جنرل فیاض حسین شاہ، میجر جنرل نعمان زکریا، میجر جنرل محمد ظفر اقبال، میجر جنرل ایمن بلال صفدر شامل ہیں۔

 بیان کے مطابق دیگر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل احسن گلریز، میجر جنرل سیّد عامر رضا، میجر جنرل شاہد امتیاز، میجر جنرل محمد منیر افسر، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار، میجر جنرل یوسف جمال، میجر جنرل کاشف نذیر شامل ہیں۔

میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کی ترقی پانے والے بابر افتخار نے کورونا کے خلاف مہم کے دوران اہم ذمہ داریاں سنبھالیں۔

لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے سیلاب سے پیداہونے والی صورتحال اورٹڈی دل کے خاتمے کیلئے بطریق احسن ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار نے 6 لانسرز میں کمیشنڈ حاصل کیا اور وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے گریجویٹ ہیں جبکہ فارن سٹاف کورس اردن سے کیا۔لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں بطور انسٹرکٹر ذمہ داریاں ادا کیں اورآپریشن ضرب عضب کے دوران میر علی میں بریگیڈ کو کمان کیا۔

Advertisement