آرمی چیف کی ملٹری ایڈوائزر یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی امور پر گفتگو

Published On 02 October,2022 04:16 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ امریکا میں اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر برامے ڈائپ سے ملاقات کی اور عالمی امور، پاکستان میں سیلاب سے پیداہونیوالی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور پاکستان میں بدترین سیلاب تباہ کاریوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری ایڈوائزر کے یو این امور کے فروغ کیلئے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا، متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور امن دستوں، انسداد دہشتگردی امور میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
 

Advertisement