کراچی: (دنیا نیوز) پاک فوج کور کمانڈر کراچی کی ہدایت پر ضلع خیر پور میں قوت سماعت و گویائی سے محروم خاتون کی مدد کیلئے پہنچ گئی، امدادی سامان ملنے پر خاتون نے پاک فوج سے اظہار تشکر کیا۔
ضلع خیر پور کے علاقے ٹھری میرواہ کی بے یار و مدد گار خاتون نے رو رو کر سوشل میڈیا پر مدد کی دہائی دی تھی، سیلاب میں پھنسی بے بس خاتون کی پاک فوج نے داد رسی کی۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے خاتون کی فوری مدد کے احکامات دیئے جس پر خاتون کو خاتون کو 5 ٹینٹ ، 5 آٹے کے تھیلے، 5 راشن کے تھیلے، 20 مچھر دانی، کپڑے اور بستر فراہم کئے گئے۔
خاتون کے گاؤں کے 40 دیگر خاندانوں میں بھی خیمے، راشن ، کپڑے، مچھر دانی و دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔