لاڑکانہ: (دنیا نیوز) سیشن جج قمبر زاہد میتلو نے نصیر آباد میں خفیہ اطلاع پر پولیس کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے سابق کونسلر کی رائس ملز پر چھاپہ مارا اور ملز میں موجود کنٹینر اور گودام سے 1500 سے زائد سرکاری خیمے برآمد کر لیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران راشن کے تھیلے بھی برآمد کیے گئے، رائس مل میں چھپایا گیا سامان سیلاب متاثرین کے بجائے من پسند افراد کو دیا جانا تھا، برآمد ہونے والا سامان قبضے میں لے کر سرکاری گودام منتقل کردیا گیا، سیشن جج زاہد میتلو کی ہدایات پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔ معاملے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔