راولپنڈی: (دنیا نیوز) پشاور کے علاقے متنی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متنی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
آر فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا، مارے جانے والے دہشتگرد سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا، دہشتگرد بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی مطلوب تھا۔