راولپنڈی: (دنیا نیوز)آئی ایس پی آر کی جانب سے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کو بُلند کرے، دکھ کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
یاد رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف گزشتہ رات کینیا میں سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں، جس کی تصدیق کینیا کی پولیس کی جانب سے کی جا چکی ہے۔