لاہور: (دنیا نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی تفتیش محکمہ انسداد دہشتگردی کے سپرد کر دی گئی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم نوید کو تفتیش کے لئے لاہور منتقل کردیا گیا جہاں ملزم کو چوہنگ میں قائم سی ٹی ڈی کے سیل میں پہنچادیا گیا ہے جب کہ ملزم سے سی ٹی ڈی سمیت دیگراداروں کی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم کے بیان کے بعد پولی گرافک ٹیسٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی یا مقامی تھانے میں درج کیا جائے گا۔