راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے اور نواز شریف نے جتنے لوگوں کو تعینات کیا ان سب سے پھڈا کیا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے اختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن میں ہیں، ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان کو مایوسی ہو گی، فیصلہ میرٹ پر ہو گا اور الیکشن ہوں گے جبکہ اسلام آباد 13 ربڑ سٹمپ پارٹیوں کا نہیں ہمارا بھی ہے۔
بے اختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن میں ہیں،ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے،نواز شریف نے جتنےلوگوں کوتعینات کیا ان سب سے پھڈا کیا،نوازشریف،آصف زرداری اور فضل الرحمن کومایوسی ہوگی،فیصلہ میرٹ پر ہوگا اور الیکشن ہوں گے،مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 10, 2022
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی ماں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے سپریم کورٹ جانا پڑا، اس رپورٹ سے قوم کے دل دھل گئے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب کے مہمان اگر پاکستان آئے تو ہمیں بھی خوشی ہو گی۔