اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں تین نئے ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں نئے ججز سے حلف لیا۔
تین نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، حلف اٹھانے والوں میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں، حلف برداری تقریب میں ججز، وکلاء، لاء افسران اور عدالتی افسران و عملہ نے شرکت کی۔
تین نئے ججز آنے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد 15 ہوگئی ہے، سپریم کورٹ میں تاحال مزید دو ججز کی نشستیں خالی ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ہی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔