صدر مملکت کی عمران خان سے ملاقات، اہم تعیناتیوں کی سمری پر مشاورت

صدر مملکت کی عمران خان سے ملاقات، اہم تعیناتیوں کی سمری پر مشاورت

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی اور چیرمین پاکستان تحریک عمران خان کی زمان پارک میں ملاقات ہوئی جس میں صدر پاکستان نے وزیر اعظم ہاؤس سے موصول ہونے والی سمری پر مشاورت کی اور عمران خان کو اعتماد میں لیا۔

قبل ازیں افواج پاکستان میں اہم تقرری کے حوالے سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی زیر صدارت سینئر لیڈرشپ نے مشاورت کی۔

عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں اسد عمر شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری سمیت دیگر رہنما شریک تھے، صدر کی آمد سے قبل تحریک انصاف کی قیادت نے اہم تعیناتی سے متعلق صلاح مشورے کیے۔