آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کواٹرزکا دورہ

Published On 27 November,2022 07:45 pm

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کواٹرزکا دورہ کیا جہاں فوجی فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے فوجی فاؤنڈیشن کے صحت کے کئی منصوبوں کا افتتاح کیا جس میں مصنوعی اعضاء مرکز اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی نرسنگ کالج شامل ہیں۔

بیان کے مطابق آرمی چیف نے نئے تعمیر شدہ نیوایسٹ رج ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ فوجی فاؤنڈیشن کے زیرانتظام نیوایسٹ رج 40 کلینک اور 146 بستر پر مشتمل ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن کی طبی سہولیات اور کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔