اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) حکومت کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کیلئے 47 ارب روپے سے زائد کا الیکشن کمیشن کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہو گا، الیکشن کمیشن کیلئے 47 ارب 41 کروڑ کی روپے کی منظوری دی جا سکتی ہے، وزارت اطلاعات کی سمری پر میڈیا کمپین چلانے کیلئے بجٹ کی منظوری کا امکان ہے۔
ای سی سی اجلاس میں کے الیکٹرک کیلئے ٹیرف سے متعلق سمری زیر غور آئے گی، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
ای سی سی اجلاس میں سال 2023 کیلئے تمباکو کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔