پالیسی اقدامات کے مثبت نتائج آرہے ہیں: گورنر اسٹیٹ بینک

Published On 07 November,2022 06:06 pm

اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) پاکستان کے مرکزی بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پالیسی اقدامات کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق گورنر اسٹیٹ جمیل احمد کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فنانس ڈویژن میں ملاقات ہوئی، معاشی استحکام، بحالی و ترقی کیلئے کیے جانے والے اقدامات، مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کی ہم آہنگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر نے بینک کی پائیدار ترقی کے حصول کیلئے مالیاتی پالیسی کے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی اقدامات کے مثبت نتائج آرہے ہیں، اسٹیٹ بینک معاشی بحالی کے عمل کیلئے پرعزم ہے۔

وزیر خزانہ نے ملک کی معاشی ترقی کیلئے اسٹیٹ بینک اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا، شرح مبادلہ میں استحکام کیلئے اسٹیٹ بینک کے ریگولیٹری کردار کو تسلیم کیا۔

اسحاق ڈار نے اسٹیٹ بینک کیجانب سے مانیٹری پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کیا، گورنر اسٹیٹ بینک نے مسلسل تعاون پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔
 

Advertisement