اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) حکومت نے ہائی اوکٹین پٹرول پر 50 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔
وزارت خذانہ کے ذرائع کے مطابق ہائی اوکٹین پر 30 روپے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی عائد تھی، آئی ایم ایف کی شرط پر ہائی اوکٹین پر 50 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع وزارت خزانہ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ہائی اوکٹین پر مکمل پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔