پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ، عمران خان کی حکومت پر شدید تنقید

Published On 26 May,2022 11:22 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر ردعمل دیتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ غیر ملکی آقاؤں کی مدد سے بننے والی امپورٹڈ حکومت کی قوم نے 30 روپے فی لٹر پٹرول میں اضافے کی صورت میں قیمت ادا کرنا شروع کردی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، نااہل اور بے حس حکومت نے روس کے ساتھ 30 فیصد سستا تیل خریدنے کے ہمارے معاہدے کو آگے نہیں بڑھایا۔

عمران خان نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ اس کے برعکس امریکا کا سٹریٹجک اتحادی ہونے کے باوجود بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر ایندھن کی قیمتوں میں 25 روپے فی لٹر کمی کی۔ اب ہماری قوم کو مہنگائی کی ایک اور بڑی لہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عمران خان کا جاں بحق کارکنوں کے اہلخانہ کی مکمل مالی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان

سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران زندگی کی بازی ہارنے والے دو کارکنوں کے اہل خانہ کی مکمل مالی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ ہمارے پرامن آزادی مارچ کے دوران پنجاب پولیس کے تشدد کے نتیجے میں ہمارے دو کارکن جاں بحق ہوئے، لاہور سے فیصل عباس چودھری اور مردان سے سیّد احمد جان کے اہل خانہ سے میں دلی تعزیت کرتا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف ان کے اہل خانہ کی مکمل مالی ذمہ داری اٹھائے گی۔

اسمبلیاں تحلیل، 6 دن میں الیکشن کا اعلان کیا جائے، عمران خان نے ڈیڈ لائن دیدی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو 6 روز کی ڈیڈ لائن دے دی، کہتے ہیں اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، حکومت 6 دن میں الیکشن کا اعلان کرے ورنہ ملک بھر سے کارکنوں کو لیکر دوبارہ اسلام آباد آؤں گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نےجناح ایونیو پرکارکنوں سے خطاب میں کہا کہ میری قوم آزادی کےلیےہرقربانی دینے کے لیے تیارہے، ہماری آزادی کی تحریک کوفیل کرنےکےلیےہرقسم کی کوشش کی گئی، پاکستان کے ہرطبقہ فکر کےلوگ متحد ہیں۔ امریکی سازش کےتحت امپورٹڈحکومت کومسلط کیاگیا قوم اس امپورٹڈحکومت کوکسی صورت قبول نہیں کرےگی۔

انہوں نے کہا کہ آدھی سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے، امپورٹڈ وزیراعظم اوراس کےبیٹے کوسزا ہونی تھی، اس سے زیادہ قوم کی کیاتوہین ہوسکتی ہے کہ چوروں کواقتدارسونپ دیاگیا۔انہوں نے ازخودنوٹس لینےپرسپریم کورٹ کاشکریہ اداکیا۔عمران خان نے سوال اٹھایا کہ کیا پرامن احتجاج ہماراحق نہیں ہے؟ کیاہم نےفضل الرحمان اوربلاول بھٹو کےلانگ مارچ کوروکا؟ ہم نے کبھی ان کے جلسوں میں رکاوٹ پیدا کرنےکی کوشش کی؟ میرجعفرمیرصادق امریکی سازش کاحصہ تھے۔

عمران خان نے کہا کہ جس طرح سازش سے ہمیں ہٹایا گیا،عوام میں شدید غصہ ہے۔ ہماری آزادی کی تحریک میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،قوم کی خواتین کوسلام پیش کرتاہوں، ہمارےکارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، اعلیٰ عدلیہ سےاپنےپاکستانیوں سےانصاف چاہتاہوں، اگر یہ جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر میں گھس سکتے ہیں توعام آدمی کا کیا حال ہو گا، امپورٹڈ حکومت نےچن چن کرکرپٹ افسرو ں کوتعینات کیا، اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کرتاہوں کہ ایف آئی اےکوشریف مافیا سےبچائیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ فیصلہ توکیاتھا کہ الیکشن کی تاریخ تک یہاں بیٹھوں گا، 24گھنٹےمیں جوحالات دیکھے یہ ملک کوانتشارکی طرف لےجارہےہیں، حکومت عوام اور پولیس میں نفرت پیدا کرنےکی کوشش کررہی ہے۔

Advertisement