50 ہزار ڈالرز تک کی ایل سیز کی ادائیگی کرنے جارہے ہیں: اسحاق ڈار

50 ہزار ڈالرز تک کی ایل سیز کی ادائیگی کرنے جارہے ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کے تحفظات دور کریں گے، ایل سیز سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے، گزشتہ حکومت کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہوا، گورنر اسٹیٹ بینک نے ادائیگوں کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 50ہزار ڈالرز تک جتنی پینڈنگ پیمنٹ ہے وہ ریلیز ہوجائیں گی، 50 ہزار ڈالرز تک کی ایل سیز کی ادائیگی کرنے جارہے ہیں، 5 برآمدی صنعتوں کے مسائل حل کیے ہیں، ہمارے کیے گئے تمام فیصلوں پر عمل درآمد ہو گا، عالمی ادارے بھی ہمارے فیصلوں کی تائید کریں گے۔