پاکستان کی امریکا کو آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت

پاکستان کی امریکا کو آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت

واشنگٹن میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاک امریکا آئی ٹی ماہرین کے اجلاس میں شرکت کی، وزیر خزانہ نے پاکستان میں آئی ٹی کے مواقعوں سے آگاہ کیا، ماہرین کو آگاہ کیا کہ آئی ٹی کا شعبہ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، امریکا کے آئی ٹی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی خوش آئند ہے۔

وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ امریکی آئی ٹی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔

واشنگٹن میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے سی ای او سے بھی ملاقات کی، اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے سی ای او سے کہا کہ پاکستان اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے ساتھ شراکت بڑھانا چاہتے ہیں۔