لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے مرکزی راہنما سینیٹر اعظم نزیر تارڑ کا استعفیٰ نامنظور کر دیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام لے کر وفاقی وزرا کے وفد کی اسلام آباد میں سینیٹر اعظم نزیر تارڑ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پر مشتمل وفد نے اعظم نزیر تارڑ سے ملاقات کی۔
وفاقی وزرا کے وفد نے اعظم نزیر تارڑ کو وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
وزراء کے وفد نے وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا کہ اعظم نزیر تارڑ وزیر قانون کے منصب پر ذمہ داریاں جاری رکھیں ۔
اعظم نزیر تارڑ کے مستعفی ہونے پر سردار ایاز صادق کو وزیر قانون کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں اور نوٹیفیکیشن جاری ہوا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر اعظم نزیر تارڑ بدھ کو وزیر قانون کی ذمہ داریاں پھر سے سنبھالیں گے ۔ سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے 24 اکتوبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔