اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی امور پر گفتگو ہوئی۔
وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے حکومتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی سفیر کو پاکستان کی مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے محصولات اور اخراجات کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکی حکومت مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر خزانہ نے امریکہ کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔