سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

Published On 08 December,2022 10:47 am

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے سکولز اور کالجز کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 2 جنوری 2023 سے کھلیں گے۔

تعطیلات کا اطلاق تمام سکول و کالجز پر ہوگا، اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعطیلات کی جا رہی ہیں۔
 

Advertisement