پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں بڑا سیاسی شو کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں بڑا سیاسی شو کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان لبرٹی چوک میں کیا جائے گا، لبرٹی چوک میں عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مشاورت کیلئے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیاہے، پنجاب اور کے پی اسمبلی کس تاریخ کو توڑی جائے گی، فیصلہ اجلاس میں ہوگا۔