ہتک عزت کیس، مبشر لقمان کو 2 سال قید و جرمانے کی سزا کا حکم، ضمانت بھی منظور

ہتک عزت کیس، مبشر لقمان کو 2 سال قید و جرمانے کی سزا کا حکم، ضمانت بھی منظور

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد طاہر عباس سپرا نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فیصلے کے بعد مبشر لقمان کی 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت بھی منظور کر لی۔ لیگی رہنما دانیال عزیز کے والد مرحوم انور عزیز کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔

2016ء میں مبشرلقمان نے مرحوم انور عزیز کے بارے میں ذاتی نوعیت کے ہتک آمیز ریمارکس دیے تھے۔ مبشرلقمان کے خلاف دانیال عزیز کے مرحوم والد انور عزیز نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔