صدر اور وزیر خزانہ میں ملاقات، علوی کا معاملات افہام وتفہیم سے حل کرنے پر زور

صدر اور وزیر خزانہ میں ملاقات، علوی کا معاملات افہام وتفہیم سے حل کرنے پر زور

ذرائع کے مطابق قائد اعظم کی سالگرہ کے حوالے سے ایوان صدر میں تقریب کی ریکارڈنگ ہوئی جس میں صدر مملکت عارف علوی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر وفاقی وزراء نے شرکت کی۔

تقریب سے قبل صدر مملکت اور وزیر خزانہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے اسحاق ڈار کو پیغام دیا جبکہ وزیر خزانہ نے عارف علوی کو اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومتی موقف سے آگاہ کیا۔