کراچی: نالے میں گیس بھرنے سے دھماکہ، ایک بچہ زخمی

Published On 26 December,2022 09:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقہ گلشن اقبال 13 ڈی میں نالے میں گیس بھر جانے کے باعث زور دار دھماکہ ہو گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال گلشن اقبال 13 ڈی میں نالے میں گیس بھر جانے سے ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔، دھماکا کپڑے فروخت کرنے والی دکان کے باہر ہوا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے وقت خواتین خریداری کر رہی تھیں، دھماکے سے قبل ایک گدا گر خاتون اور اس کا بچہ نالے پر کھڑے ہوتے ہیں، اچانک نالے سے آگ کا شعلہ نکلتا ہے اور دھماکا ہوجاتا ہے۔

دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ جاتی ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ معمولی زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ گلشن اقبال کے علاقہ میں نئے نالے کی تعمیر کا کام جاری ہے، جہاں نالے میں گیس بھر گئی جس سے دھماکہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں نالے کا کچھ ملبہ ملحقہ گلی میں جا کر گرا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 

Advertisement