جلسوں میں کھڑے ہو کر لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا سیاست نہیں، اعظم نذیر تارڑ

Published On 07 January,2023 05:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون و سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایک مکتبہ فکر نے سیاست کو گندا کیا، جلسوں میں کھڑے ہو کر لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا سیاست نہیں ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے لاہور میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرا پہلا اور آخری تعارف وکیل کے طور پر ہے، گزشتہ چند برسوں میں ایک مکتبہ فکر نے سیاست کو گندا کر دیا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے سے پہلے آپ کا اپنا دامن بھی صاف ہونا چاہیے۔