وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی چینی ہم منصب کو تقرری پر مبارکباد

Published On 09 January,2023 05:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ‏وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی ہم منصب میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، بلاول بھٹو نے چینی ہم منصب کو تقرری پر مبارکباد دی۔

ٹیلی فونک رابطہ کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‏پاکستان اور چین ہمہ موسمی شراکت دار اور دوست ہیں، پاکستان اور چین کی باہمی حمایت اور تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے، ‏بلاول بھٹو نے جنیوا کانفرنس میں چین کی فعال شرکت اور حمایت پر چینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔
 

 

Advertisement