وزیرآباد حملہ : عمران خان کا کنٹینر 66 روز بعد جائے وقوعہ سے ہٹا دیا گیا

Published On 10 January,2023 02:38 am

وزیرآباد : ( دنیا نیوز ) وزیر آباد ، لانگ مارچ حملہ کیس میں عدالتی حکم کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کنٹینر 66 روز بعد جائے وقوعہ سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرآباد: حملے میں متاثرہ کنٹینر تاحال جائے وقوعہ پر کھڑا تھا، کنٹینر اور جائے وقوعہ کو تحقیقاتی اداروں کی جانب سے سیل کیا گیا تھا ۔

ذرائع نے بتایا کہ 66 روز سے پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر تعینات ہے، متعدد دوکانیں اور ڈھابے کنٹینر سیکیورٹی کی وجہ سے بند تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ علاقہ سیل کئے جانے پر مکین محصور ہو کر رہ گئے تھے ، کنٹینر کو عدالتی حکم پر سپرداری کے بعد پی ٹی آئی کے ضلعی صدر محمد افضل چیمہ کے حوالے کیا گیا۔