اسلام آباد: (دنیا نیوز)رہنما پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کی جانب سے جنیوا کانفرنس میں عالمی شراکت داروں نے بھرپور مدد کا اعادہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد پاکستان کی تعمیر نو کی تعمیل میں عالمی اداروں اور ممالک کی جانب سے 10 ارب ڈالر سے زائد امداد کا اعلان قابل تعریف ہے، اس سارے عمل میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی مسلسل کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
یہ رقم سیلاب زدگان کی مکمل بحالی اور تعمیر نو کیلئے استعمال ہوگی۔ عالمی دنیا نے پاکستان میں سیلاب اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں کا اعتراف کیا ہے۔ پاکستان کو سیلاب زدگان کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کیلئے وسائل درکار تھے۔ یہ پاکستان کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔2/4
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) January 10, 2023
سینیٹر نے کہا کہ سیلاب کے بعد انتونیو گوتریس عالمی سطح پر پاکستان میں کمزور اور متاثرہ لوگوں کی آواز بن کر سامنے آئے، حکومت پاکستان کی اولین ترجیح سیلاب زدگان کو ان کے گھر اور زندگیاں واپس دینا ہے، ہم اس حوالے سے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں اور اس مشن میں مکمل کامیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف ملک میں ایک جماعت مسلسل انتشار اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے میں مصروف ہے، عالمی دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہماری اور اس جماعت کی ترجیحات میں کتنا فرق ہے۔
ہم اس حوالے سے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں اور اس مشن میں مکمل کامیابی تک چین سے نہیں بیٹھے گے۔ دوسری طرف ملک میں ایک جماعت مسلسل انتشار اور غیریقینی کی صورتحال پیدا کرنے میں مصروف ہے۔ عالمی دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہماری اور اس جماعت کی ترجیحات میں کتنا فرق ہے ۔ 4/4
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) January 10, 2023