اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے قبضے میں لیے گئے یورینیم پیکج کے معاملے کا ہمیں یقین ہے کہ رپورٹس حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا معاملے کے حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ہم نے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، کوئی بھی معلومات ہمارے ساتھ باضابطہ طور پر شیئر نہیں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ برطانوی خبر ایجنسی نے خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ یورینیئم پیکیج پاکستان سے عمان کے راستے ایک پرواز کے ذریعے برطانیہ پہنچا تھا۔